ملتان ٹیسٹ: ایک وکٹ گرنے کے بعد پاکستان کی پوزیشن مستحکم، شان کی سنچری

ملتان: (آواز نیوز) ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔پاکستان کا پہلا نقصان 8 رنز کے مجموعے پر ہوا جب اوپنر صائم ایوب 10 گیندوں پر 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔قبل ازیں ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ٹیم میں 2 سپنرز اور 3 فاسٹ باؤلر ہیں، ہم چیزوں کو تبدیل کر کے ٹریک پر واپس آنا چاہتے ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ بڑے سکور کی کوشش کریں گے اور اندازہ ہے کہ بڑی دیر سے جیت نہیں سکے لیکن سیریز میں کامیابی کیلئے جان لڑائیں گے۔دوسری جانب انگلش ٹیم کے کپتان اولی پاپ نے کہا کہ پچ میں نمی موجود ہے لہٰذا جلد وکٹیں لینے کی کوشش کریں گے، ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کا فیصلہ ہی کرتے، ملتان میں گرمی زیادہ ہے لیکن کوشش کر رہے ہیں کہ خود کو جلد ایڈجسٹ کر لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں