غزہ کے جنگ زدہ فلسطینی بچے، ایک نسل بعد کے چیلنجز کا مقابلہ کر رہے ہیں: یونیسیف

جینیوا: (ویب ڈیسک ) غزہ میں اسرائیلی جنگ کا ایک سال مکمل ہونے پر اقوام متحدہ کے بچوں کے لیے ادارے یونیسیف کی سربراہ نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی بچوں کو ایک نسل بعد بھی چیلنجوں کو سامنا رہے گا، اس کی وجہ غزہ میں جاری جنگ ہے۔کیتھرین ارسل نے ایک نشرہاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ غزہ کو بچوں کی آنکھ سے دیکھیں تو غزہ ان بچوں کے لیے ایک جہنم بن چکا ہے۔انہوں نے خاندانوں کے خاندانوں کی ہلاکتوں اور نقل مکانی کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے اب کھانے پینے کی اشیا کی قلت کے بارے میں کہا   یہ ایک صدموں سے بھری زندگی ہے جس کا ان بچوں کو صبح شام سامنا ہے، انہیں ان صدموں کا زندگی بھر سامنا رہے گا بلکہ اگلی نسلوں تک بھی یہ چیلنج درپیش رہے گا۔اقوام متحدہ کے ادارے کی سربراہ نے کہا کہ ابھی تک خطرناک ہے کہ آپ انسانی بنیادوں پر سامان یا امداد لے کر ایک جگہ سے دوسری جگہ غزہ کے اندر جاسکیں، غزہ میں جنگ کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے اور ہر طرف تباہی کے آثار ہیں جبکہ اسرائیل نے جنگ کا سال مکمل ہونے سے پہلے ہی اپنے دوسرے جنگی محاذ کے طور پر لبنان کا بھی انتخاب کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں