غزہ : (آوازنیوز) سات اکتوبر 2023 کو دنیا کو دنگ کردینے والے طوفان الاقصیٰ آپریشن، اورغزہ پر مسلط اسرائیلی جنگ کو ایک سال مکمل ہوگیا ، دنیا کے متعدد ممالک میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں، جن میں غزہ کے ساتھ لبنان میں جنگ بندی کے مطالبات سرفہرست ہیں۔7 اکتوبر 2023 کو فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے علی الصبح غزہ کے اطراف میں موجود آبادیوں اور فوجی اڈوں پر حملہ کیا تھا۔اس حملے میں 1200 کے قریب اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے جبکہ 250سے قریب اسرائیلی شہریوں اور فوجیوں کو یرغمال بنایا گیا تھا۔حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کے ہاتھوں نسل کشی میں اب تک 42 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں 16ہزار بچے اور11ہزار سےزائد خواتین شامل ہیں ۔اسرائیلی حملوں نے 23 لاکھ کی آبادی والے علاقے کے تقریباً تمام افراد کو بے گھر کردیا ہے، وحشیانہ حملوں میں غزہ کھنڈر بن چکا جبکہ ہسپتال، مسجدیں، چرچز، سکولز اور کالجز ، تعلیمی ادارے تباہ ہوچکے ہیں ۔فلسطینی صحت کی وزارت کے مطابق غزہ میں تقریباً 10 ہزار لاشیں ابھی تک ملبے میں دبی ہوئی ہیں۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]