لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی میزبان و اداکار ایاز سمو بیٹی کے باپ بن گئے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکار نے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں رحمت سے نواز دیا ہے اور وہ بیٹی کے باپ بن گئے ہیں۔انہوں نے انسٹا پوسٹ میں بیٹی کی مناسبت سے گلابی رنگ کا کارڈ شیئر کیا ہے جس پر بیٹی کی پیدائش سے متعلق اعلان درج ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں ننھی شہزادی کی آمد پر اللہ کا شکر بھی ادا کیا۔
