لاہور: (آواز نیوز) ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس کے شریک ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی گئی۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج عرفان حیدر نے کیس کی سماعت کی، جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر حسن شاہ سمیت دیگر شریک ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کے خلاف مقدمے کا چالان تیاری کے مراحل میں ہے جلد عدالت میں جمع کروایا جائے گا مہلت دی جائے۔عدالت نے مرکزی ملزمہ آمنہ عروج کے 11 شریک ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی اور ملزمان کو 28 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔شریک ملزمان میں حسن شاہ، تنویر احمد، قیصر عباس، رشید احمد، فلک شیر، میاں خان، یاسر علی، جاوید اقبال، ذیشان قیوم اور معمون حیدر شامل ہیں۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]