اسرائیل کا وسطی غزہ میں پناہ گزین سکول پر ٹینکوں سے حملہ، بچوں سمیت 13 فلسطینی شہید

غزہ: (آواز نیوز) اسرائیل نے وسطی غزہ میں پناہ گزین سکول پر ٹینکوں سے حملہ کیا جس میں خواتین اور بچوں سمیت 13 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی ٹینکوں نے مشرقی غزہ کےعلاقے نصیرات میں سکول کو نشانہ بنایا جہاں پناہ گزین قیام پذیر ہیں، اس سے قبل اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے جبالیا کیمپ میں کئی مکانات کو بم لگا کر اڑا دیا گیا تھا۔عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فورسز نے ایک ہفتے میں 300 سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے جبکہ ہزاروں فلسطینی محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔عرب میڈیا نے مزید بتایا کہ زمینی حملوں کے باعث ہزاروں فلسطینی پھنس گئے ہیں، پانی اور غذا کی قلت شدت اختیار کر گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں اسرائیلی حملوں کے دوران 52 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ غزہ اور دیگر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جاری اسرائیلی بمباری اور زمینی کارروائیوں میں اب تک 43 ہزار سے زائد افراد شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں