عمرعبداللہ نے مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ کا حلف اُٹھا لیا

سری نگر: (ویب ڈیسک ) عمر عبداللہ نے مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی انتخابات میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس کا اتحاد کامیاب ہوا تھا۔لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے عمر عبد اللہ سے عہدے کا حلف لیا، حلف برداری کی تقریب شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں ہوئی۔عمر عبداللہ  نے دوسری مرتبہ مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالا ہے، اس سے قبل وہ 2009ء سے 2014ء تک کانگریس کے اتحاد سے وزیرِ اعلیٰ رہ چکے ہیں۔مقبوضہ کشمیر کی 90 رکنی اسمبلی میں نیشنل کانفرنس کے اتحاد نے 53 نشستیں حاصل کیں، 3مراحل پر مشتمل انتخابات میں نیشنل کانفرنس 42 اور کانگریس 6 نشستیں جیت سکیں۔

چار آزاد امیدواروں اور اے اے پی کے واحد رکن نے بھی نیشنل کانفرنس کی حمایت کا اعلان کیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں