اسلام آباد: (آواز نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ آج ایک تاریخی دن ہے جب میثاق جمہوریت کا نامکمل ایجنڈا پورا ہوگیا ہے۔سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب کو ترمیم کے پاس ہونے پر کریڈٹ دیتا ہوں، مسلم لیگ(ن)، پیپلزپارٹی نےاتفاق رائے کے لئے ہرممکن کوشش کی، ہماری کوشش ہےعام آدمی کوجلد اورسستا انصاف ملے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ تین دن پہلے ہمارا پلان تھا ترمیم لائیں، مولانا فضل الرحمان نے اتفاق رائےکی پوری کوشش کی، تحریک انصاف کا اپنا اختیار ہے وہ جو بھی فیصلہ کرے۔نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کی منظوری پر دل کی گہرائیوں سے اپنے ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، انشااللہ یہ ترامیم قومی اسمبلی سےبھی پاس ہوں گی۔پارلیمانی کمیٹی میں پی ٹی آئی کےعامرڈوگر نے بھی آئینی ترمیم کی متفقہ منظوری دی، آئینی ترمیم کسی کا ذاتی ایجنڈا نہیں ہے، ایک جماعت باہر رہ گئی ہے یہ ان کا رائٹ ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]