آئینی ترمیم آزاد عدلیہ پر حملہ ، اس بار ہم پورا پاکستان بلاک کریں گے : علی امین گنڈاپور

پشاور : (آوازنیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم آزاد عدلیہ پر حملہ ہیں، ہم اس کیخلاف احتجاج کرینگے اور اس بار پورا پاکستان بلاک کریں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کونہیں مانتے،ترمیم کیخلاف احتجاج کریں گے، یہ ترمیم آزاد عدلیہ پر حملہ ہے، احتجاج کے لیے اس بار پورے پاکستان سے لوگ آئیں گے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والوں کو پارٹی سے نکالیں گے، پارٹی سے غداری کرنے والوں کو فارغ کیا جائےگا، بزدل لوگوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، ہمارا احتجاج حکومت سے جان چھڑانے تک جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والوں کو پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس کیا جائے گا، ہم ڈٹے ہوئے ہیں،وقت بدلے گا ہم اپنا مینڈیٹ واپس لیں گے، برے وقت میں سب کا پتہ چل رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں