مظفر آباد میں پی ڈی ایم کے جلسے سے مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سقوط کشمیر کے ساتھ عمران خان کا نام آتاہے، راجہ فاروق حیدر کہتے ہیں عمران خان کا نام نہ لیں، سنا ہے کوٹلی میں آج عمران خان آرہے ہیں، وہ آج کشمیریوں کیلئے کیا پیغام لا رہے ہیں ؟ وزیراعظم کو ڈر لگتاہے لوگ ان کا گریبان پکڑیں گے، ایک تو ویسے ہی بیچارہ کسی جلسے میں جانے کے قابل نہیں رہا،کشمیر کس منہ سے آئے گا۔مریم نواز نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن ملکی مفادات اور مسئلہ کشمیر پر پاکستان ایک ہے، کچھ حقائق ایسے ہیں جن کا جواب عمران خان اور ان کو لانے والوں کو دینا ہوگا، کیوں ایک تابعدار بن کر پاکستان کو خارجہ اور داخلی محاذ پر کمزور کیا؟ پاکستان میں چار دفعہ آمرانہ حکومت رہی ہے، کسی ڈکٹیٹر کے دور میں بھارت کو ہمت نہیں ہوئی کشمیر اپنے نام کرسکے، عمران خان جواب دیں کشمیر کے ہاتھ سے جانے کے بعدبھی حکومت بے بسی کی تصویر کیوں بنی، دومنٹ کی خاموشی آپ کی مجرمانہ خاموشی ہے، عمران خان کشمیریوں کیلئے آواز اٹھانے میں ناکام کیوں ہوئے، ان کی خارجہ پالیسی کہاں ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کیوں ایسے شخص کو ملک پر مسلط کیا گیا جو سلیکٹڈہے اور عوام کو جمہوری حکومت سے کیوں محروم کیا، مودی کی جیت کی دعائیں کس نے مانگیں تھیں، عمران خان نے کہا تھا مودی آئے گا تو مسئلہ کشمیر حل ہوجائے گا، جب کشمیر کو تمہاری آواز کی ضرورت تھی یہاں کےوزیراعظم کیخلاف غداری کے مقدمے کرارہے تھے۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان عالمی سطح پرمسئلہ کشمیر پر کیوں ایک قرارداد منظور نہیں کراسکے، ووٹ چوری سے آنے والی حکومت عوام کو جوابدہ نہیں ہوتی، بھارتی وزیراعظم نے اعلان لاہور پر کہا مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہیے، نوازشریف کو وقت مل جاتا تو آج کشمیر پاکستان کا حصہ ہوتا۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]