پنڈی ٹیسٹ: ٹکٹوں کا اعلان، پہلے روز پریمیئر انکلوژرز میں داخلہ مفت

راولپنڈی: (آواز نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے ٹکٹوں کا اعلان کر دیا گیا، ٹیسٹ کے پہلے روز پریمیئر انکلوژرز میں داخلہ مفت ہو گا۔دوسرے روز پریمیئر انکلوژرز کی ٹکٹ کی قیمت 200 روپے مقرر کی گئی ہے، وی آئی پی انکلوژرز کی ٹکٹ کی قیمت 400 روپے اور وی وی آئی پی گیلری کی ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار روپے ہو گی۔تیسرے ٹیسٹ کے آخری 3 روز پریمیئر انکلوژرز کی ٹکٹ کی قیمت 300 روپے، وی آئی پی انکلوژرز کی 500 روپے اور وی وی آئی پی گیلری کی ٹکٹ 2500 روپے ہو گی۔راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے ٹکٹوں کی خریداری کوریئر کمپنی کے سینٹر سے یا آن لائن بھی خریدی جا سکتی ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 24 اکتوبر سے شروع ہو گا۔واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے، پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں میزبان نے مہمان کو ہرایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں