کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) انسٹاگرام کی جانب سے ایک نئے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو بلیک میل ہونے سے بچانا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میٹا نے نوجوانوں کی حفاظت کیلئے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئے ٹولز متعارف کرا دیئے، اس سلسلے میں انسٹا گرام نے زبردست فیچر متعارف کرکے صارفین کی بڑی مشکل حل کر دی۔کمپنی ترجمان کا کہنا ہے کہ اب مشکوک اکاؤنٹس کیلئے انسٹاگرام پر نوجوانوں کو نشانہ بنانا مشکل بنایا جا رہا ہے۔ادارے نے بتایا کہ مشتبہ اکاؤنٹس سے درخواستوں پر تحقیق کر کے انہیں سپیم فولڈرز میں بھیج دیا جائے گا یا کمپنی کی طرف سے مکمل طور پر بلاک کر دیا جائے گا، انسٹاگرام ایک الرٹ پر بھی کام کر رہا ہے جو نوجوانوں کو کسی مشکوک اکاؤنٹ سے موصول ہونیوالے پیغام کے بارے میں متنبہ کرے گا، اس میں بتایا جائے گا کہ یہ پیغام کسی دوسرے ملک سے بھیجا گیا ہے۔اسی طرح اگر کوئی مشکوک اکاؤنٹ پہلے سے ہی کسی نوجوان کو فالو کر رہا ہے تو اسے نوجوانوں کے فالورز کی فہرستیں اور اکاؤنٹس دیکھنے سے روک دیا جائے گا جو اسے پوسٹس میں ٹیگ کرتے ہیں۔تاہم میٹا نے یہ واضح نہیں کیا کہ ایسے مشکوک اکاؤنٹس کا تعین کیسے کیا جائے گا، کمپنی کے ترجمان کے مطابق اکاؤنٹ ہولڈر کی عمر اور دوستوں کی فہرست وغیرہ جیسے مختلف عوامل کو مدنظر رکھا جائے گا۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]