سینیٹ الیکشن ریفرنس کا فیصلہ جو بھی آیا کھلے دل سے تسلیم کریں گے، شاہ محمودقریشی

ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پورا پاکستان جانتا ہے سینیٹ انتخابات میں خرید و فروخت ہوتی ہے، پچھلےسینیٹ الیکشن میں بھی ارکان کو خریدنے کے لئے منڈی لگی، سینیٹ میں ارکان کی خریدوفروخت کی منڈی کو بند ہونا چاہیے، ہم سینیٹ الیکشن میں خرید و فروخت روکنا چاہتے ہیں، بدقسمتی سے اپوزیشن نے ایسا نہیں ہونے دیا، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ لوگوں کے ضمیر خریدنا چاہتی ہے، وہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ سے پوچھتے ہیں کہ انہوں نے میثاق جمہوریت میں اوپن بیلٹ کے لئے دستخط کیے تو پھر آج کیوں فرار چاہتےہیں؟شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے آرڈیننس کسی کو نوازنے کے لئےنہیں ہے بلکہ شفافیت کے لئے لائے ہیں ، عدالتی فیصلہ جو بھی ہوگا کھلے دل سے تسلیم کریں گے۔ مہنگائی قانون سازی سے کم نہیں ہوتی، اپوزیشن ملک میں افراتفری نہ پھیلائے، قانون ہاتھ میں نہ لے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں