کراچی: (آواز نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج ایک بار پھر کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جہاں 100 انڈیکس نے آج بھی نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔تاریخ میں پہلی بار پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1100 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد 90 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا ہے۔ابتک کاروبار کے دوران 100 انڈیکس نے 1109 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 90 ہزار 55 پوائنٹس کی ریکارڈ بلندی پر پہنچ کر نیا ریکارڈ بنایا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بنچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار 751 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 88 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا۔رواں ہفتے 21 اکتوبر بروز پیر کو سٹاک مارکیٹ کا آغاز 85 ہزار 250 پوائنٹس سے ہوا تھا اور کاروبار کے اختتام پر 807 پوائنٹس اضافے سے مارکیٹ میں 86 ہزار 57 کی نفسیاتی حد بحال ہوئی تھی جس کے بعد سے تیزی کا رجحان برقرار ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]