بشریٰ بی بی نے پی ٹی آئی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

پشاور: (آواز نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق شبلی فراز اور علی امین گنڈاپور کے ساتھ بشریٰ بی بی سیاسی معاملات دیکھیں گی، بشریٰ بی بی رہائی کے بعد آج پشاور میں ہنگامی اجلاس کی سربراہی کریں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر ایوب، شبلی فراز اور علی امین گنڈاپور کو اجلاس میں طلب کرلیا گیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق آج بشریٰ بی بی پارٹی کے مقدمات پر بریفنگ لیں گی، تحریک انصاف کی سینئر قیادت آج شام تک پشاور اجلاس کے لیے پہنچے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں