لاہور: (آواز نیوز) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹیسٹ کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کر لیے۔انگلینڈ کیخلاف راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے یہ سنگ میل عبور کیا ہے۔محمد رضوان نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں، انہوں نے یہ کارنامہ محض 57 اننگز میں سرانجام دیا۔اس سے قبل پاکستان کیلئے ٹیسٹ کرکٹ میں بطور وکٹ کیپر 2 ہزار رنز بنانے والوں میں سرفراز احمد 3 ہزار 31 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔دیگر کھلاڑیوں میں کامران اکمل 2 ہزار 648، معین خان 2 ہزار 581 اور امتیاز احمد 2 ہزار 10 رنز کیساتھ فہرست میں موجود ہیں۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]