واشنگٹن : (ویب ڈیسک ) امریکا میں 5نومبر 2024ء کو ہونے والے صدارتی الیکشن پر کم از کم 15ارب 90 کروڑ ڈالرز (44کھرب 16 ارب روپے) خرچ ہونگے جس میں ایوان نمائند گان کانگریس کے ارکان کا بھی چناؤ شامل ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ کا صدر بننے کیلئے بے حد رقم خرچ ہوتی ہے اور اس رقم کو حاصل کرنے کے لیے، امیدواروں کے پاس بہت سے اختیارات ہوتے ہیں ، امیدوار اپنی مہم کی مالی اعانت اپنے پیسے سے کر سکتے ہیں یا وہ نجی عطیہ دہندگان سے بھی مہم کیلئے رقم جمع کر سکتے ہیں۔آئندہ ماہ میں امریکی صدارتی انتخاب پر خرچ ہونیوالی رقم پاکستانی روپے میں یہ اخراجات 4.42ٹر یلین روپے بنتے ہیں اس رقم کا حجم اتنا ہی ہے جتنی 2023-24ء میں پاکستان کی مجموعی بر آمدات سے 52 فیصد آمدن ہے۔امریکی سیا ست میں ملوث ایک غیر جانبدار تنظیم اوپن ہکرٹس کے مطابق اخراجات کرنے والوں میں بیرونی گروپس بھی شامل ہیں جو انتخابی اشتہاری اور کنو یسنگ میں پیسہ لگاتے ہیں تاکہ ان کے حمایت یافتہ امیدواروں کی کامیابی کے روشن امکانات ہوں جو دو ارب 60کروڑ ڈالرز تک پہنچ جاتے ہیں۔2020ء میں امیدواروں کے حمایت گروپس نے ایک ارب ڈالرز سے زائد اخراجات کیے تھے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]