فیصلہ کن ٹیسٹ میں ساجد خان نے 10 اور نعمان نے 9 وکٹیں حاصل کیں، مجموعی طور دونوں نے دو میچوں میں انگلینڈ کی 40 میں سے 39 وکٹیں گرائیں
راولپنڈی( آواز آن لائن)پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ایک بار پھر اپنے غیر متوقع ہونے کا ثبوت دیا اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز 2-1 سے جیت لی۔ انگلینڈ کے خلاف ملتان میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کے باوجود دوسرےٹیسٹ میں اور اب تیسرے میچ میں 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ ساجد خان اور نعمان علی نے ایک بار پھر انگلش ٹیم کا جلوس نکال دیا اور مجموعی طور پر 19 وکٹیں حاصل کیں انگلش ٹیم دوسری اننگز میں 112 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔نعمان علی نے 6 اور ساجد خان نے 4 کھیلاڑی آؤٹ کئے۔ انگلینڈ کی پہلی اننگز میں ساجد نے 6 اور نعمان نے 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ساجد خان اور نعمان علی نے پاکستان کی طرف سے پہلی اننگز میں بالتریب 48 اور 44 ربز بنائے تھے۔اچانک ٹیم میں شامل کئے جانے والے دونوں باؤلرز نے دو میچوں میں انگلینڈ کی 40 میں سے 39 وکٹیں حاصل کیں۔جبکہ 40 وکٹ زاہد محمود نے لی۔ یوں آخری دو میچوں میں انگلینڈ کی تمام کی تمام 40 وکٹیں سپن باؤلرز نے حاصل کیں۔گزشتہ دو سال سے مسلسل شکست کھانے والی پاکستانی ٹیم نے غیر یقینی طور پر سیریز 2-1 سے جیت لی۔ مسلسل 6 ٹیسٹ ہارنے والے شان مسعود کی قیادت میں قومی ٹیم نے اب مسلسل دو میچز جیت لئے ہیں۔ سعود شکیل کو پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے سعود شکیل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ ساجد خان سیریز کے بہترین کھیلاڑی قرار پائے۔انہوں نے سیریز میں 19 وکٹیں حاصل کیں.
سکیورٹی فورسز کا بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 3 خوارج ہلاک، دو زخمی
190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
سابق آرمی چیف جنرل(ر) باجوہ نے بشریٰ بی بی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیدیا
عمران مدینہ ننگے پاؤں جا کر آئے تو باجوہ کو فون آنے لگے آپ کسے لے آئے؟ بشریٰ بی بی
بشریٰ بی بی کے سعودی عرب پرالزامات شرمناک ہیں : خواجہ آصف