عمران خان پاکستان میں اسرائیل کا پیدا کیا ہوا فتنہ اور اس کا ایٹمی ہتھیار ہے: شرجیل میمن

کراچی: (آواز نیوز) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پاکستان میں اسرائیل کا پیدا کیا ہوا فتنہ اور اس کا ایٹمی ہتھیار ہے۔وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کیلئے گولڈ سمتھ خاندان پر مشتمل اسرائیلی لابی کام کررہی ہے، مسلمانوں پر حملے کرنے والا اسرائیل بانی پی ٹی آئی کو بچانے کیلئے محنت کررہا ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ اسرائیلی لابی عمران خان کو ہیرو اور مظلوم بنا کر پیش کررہی ہے، لابنگ کی جارہی ہے بانی پی ٹی آئی کو ریلیف دیا جائے، امریکا میں اب بھی بانی پی ٹی آئی کے حق میں قرارداد لائی جارہی ہے، پی ٹی آئی کو بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ ہوئی۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ فارن فنڈنگ کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، مولانا فضل الرحمان مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں، جائز بات پر قائل ہوجاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں