اسلام آباد: (آواز نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے ملک میں بھر میں جلسوں اور احتجاجی شیڈول کی منظوری دے دی۔اعلامیہ کے مطابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اہم ترین اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ خصوصی طور پر شریک ہوئے، پارٹی ارکان نے سلمان اکرم راجہ کو اجلاس میں آمد پر خوش آمدید کہا۔پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے سیاسی کمیٹی کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن کا حصہ بننے کی منظوری دی ہے، پارلیمانی پارٹی نے ملک بھر میں جلسوں کی شیڈول سمیت احتجاجی تحریک کی بھی منظوری دے دی۔پارٹی اعلامیہ کے مطابق ارکان اسمبلی نے شیڈول کے مطابق احتجاجی جلسوں میں شرکت کا بھرپور عزم ظاہر کیا، اجلاس میں قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس، 26 ویں ترمیم اور سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف قائم سیاسی مقدمات کی پیروی کیلئے قانونی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی نا حق قید کے خلاف بھرپور اور مؤثر احتجاج جاری رہے گا۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ پارلیمانی پارٹی نے ارکان اسمبلی بالخصوص پنجاب کے ارکان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، تمام ارکان چٹان کی طرح بانی پی ٹی آئی کے نظریے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جن ارکان نے پارٹی سے غداری کی ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، ایسے ارکان کے خلاف تادیبی کاروائی کو منطقی انجام تک پہنچایا جائےگا۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]