نئی دہلی: (ویب ڈیسک) جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے تامل فلموں کے سپر اسٹار اداکار تھلاپتی وجے نے اپنے کریئر کے عروج پر فلم انڈسٹری کو خیرباد کہتے ہوئے سیاست میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔خیال رہےکہ تھلاپتی وجےکا شمار بھارت کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں ہوتا ہے۔ وجے نے فلم انڈسٹری سے مکمل کنارہ کشی کا اعلان ایسے وقت کیا ہے جب بتایا جا رہا تھا کہ ان کی آنے والی فلم تھلاپتی 69 ان کی آخری فلم ہوگی جس کے لیے انہوں نے 275 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیا ہے۔وجے نے رواں سال کے آغاز میں سیاست میں آنے اور اپنی سیاسی جماعت ٹی وی کے بنانے کا اعلان کیا تھا تاہم اس حوالے سے مختلف افواہیں تھیں کہ آیا وہ فلم انڈسٹری میں کام کرتے رہیں گے یا صرف سیاست پر ہی توجہ مرکوز رکھیں گے۔وجے نے اب اس حوالے سے خود ہی وضاحت کردی ہے۔ گزشتہ روز تامل ناڈو میں اپنی سیاسی جماعت کے تحت منعقدہ پہلی باقاعدہ تقریب سے خطاب میں وجے کا کہنا تھا کہ وہ فلم انڈسٹری چھوڑ رہے ہیں تاکہ سیاست پر توجہ دے سکیں۔جنوبی بھارت کے سپر اسٹار کا کہنا تھا کہ اپنے کریئر کے عروج پر میں نے انڈسٹری کو چھوڑ دیا ہے، اپنی تنخواہ چھوڑ دی ہے اور یہاں آپ کے وجے کے طور پر موجود ہوں۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]