‘میں پبلک فگر ہوں، پراپرٹی نہیں’! علیزے شاہ کا ناقدین کو کرارا جواب

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے فیشن سینس پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ڈرامہ سیریل ’عہدِ وفا‘ کی اداکارہ علیزے شاہ اس وقت امریکا میں چھٹیاں گزار رہی ہیں اور اس دوران انسٹا گرام سٹوریز کے ذریعے اپنی تصاویر اور پیغامات شیئر کر رہی ہیں جن پر کچھ سوشل میڈیا صارفین ان کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

خود پر ہونی والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے علیزے شاہ نے انسٹا گرام سٹوری میں لکھا کہ، “مجھے پتہ ہے کہ پاکستانی ہونے کے ناطے میرا منفرد فیشن سینس لوگوں کو عجیب لگتا ہے، مگر یہ میرا مسئلہ نہیں۔”

انہوں نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ، “میں ایک پبلک فگر ہوں، پبلک پراپرٹی نہیں لہٰذا اپنی فضول رائے اپنے پاس رکھیں!”

اداکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ، “مجھے ان پر ترس آتا ہے جو مجھ سے نفرت کرتے ہیں کیونکہ شاید انہیں خود کبھی پیار نہیں ملا۔”

علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پیغام میں مزید کہا ہے کہ “آپ سب پاکستانی اداکاراؤں کو فلموں میں چھوٹی سی چولی اور لہنگا پہنے دیکھنا پسند کرتے ہیں اور انجوائے کرتے ہیں مگر جب ہم اپنی پسند کا کچھ پہنتے ہیں تو آپ تنقید کرنا شروع کر دیتے ہیں۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں