امریکی صدر کا بھارتی وزیراعظم کو فون

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر اور بھارتی وزیراعظم کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں کورونا وائرس، ماحولیاتی تبدیلی، معیشت اور میانمار میں فوجی بغاوت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے عالمی دہشت گردی کا مل کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا جب کہ آزاد اور وسیع علاقائی تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے ایک مضبوط اتحاد کے ذریعے علاقائی سالمیت اور پانیوں ٘میں آزادانہ نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات اُٹھانے کا فیصلہ بھی کیا۔اس موقع پر صدر جوبائیڈن نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بنیاد جمہوری اقدار کے ساتھ وابستہ ہے جب کہ دونوں رہنماؤں نے میانمار میں جمہوری عمل اور قانون کی حکمرانی کی حمایت کا فیصلہ بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں