لاہور: (آواز نیوز) پنجاب میں 12سال بعد کاشتکاروں کیلئے نوازشریف کی گرین ٹریکٹر سکیم کا آغاز ہو گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گرین ٹریکٹر پروگرام کی ڈیجیٹل بیلٹنگ کردی، اوکاڑہ کے محمد یاسین ولد محمد اشرف گرین ٹریکٹر حاصل کرنے والے پہلے، چکوال کے طالب حسین ولد محمد حسین گرین ٹریکٹر حاصل کرنے والے دوسرےجبکہ ڈیرہ غازی خان کے غلام اکبر ولد حاجی غلام حسین گرین ٹریکٹر حاصل کرنے والے تیسرے کاشتکار ہیں۔منصوبے کے مطابق اوکاڑہ میں 339، چکوال میں 111 اور ڈی جی خان میں 276 کاشتکاروں کو گرین ٹریکٹر دیئے جائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گرین ٹریکٹر حاصل کرنے والے تمام کاشتکاروں کو مبارکباد دی، وزیراعلیٰ گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت 9500 کاشتکاروں کو ہر ٹریکٹر پر 10 لاکھ روپے سبسڈی دی جارہی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے سی ایم سکیم کے تحت دئیے جانے والے 4 اقسام کے گرین ٹریکٹرز کا معائنہ کیا اور ٹریکٹر پر سوار ہو کر اس کی خصوصیات کا جائزہ لیا، مریم نواز نے ٹریکٹر ڈرائیونگ کو خوشگوار تجربہ قرار دیا۔مریم نواز نے اعلان کیا کہ 25 سے 50 ایکڑ اراضی پر گندم کے کاشتکاروں کو ایک ہزار گرین ٹریکٹر بالکل مفت بذریعہ قرعہ اندازی دیں گے، پنجاب میں زراعت کو میکانائزیشن کے جدید دور میں داخل کرنا چاہتے ہیں۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]