گوگل پر پوری دنیا کی دولت سے زائد کا جرمانہ عائد

ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی عدالت نے گوگل پر پوری دنیا کی دولت سے زیادہ 20 ڈیسیلین ڈالرز کا جرمانہ عائد کر دیا۔رپورٹ کے مطابق روسی عدالت کی جانب سے عائد کردہ جرمانے کی مالیت دنیا کے تمام ممالک کی جی ڈی پی سے بھی زیادہ ہے۔روس کے 17 ٹی وی چینلز نے گوگل پر ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا تھا، 2020 میں گوگل کے زیر ملکیت ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے امریکی پابندیاں عائد کئے جانے کے بعد روسی چینل کو بین کر دیا تھا۔روسی عدالت نے چینل کو بند کرنے پر گوگل پر ایک لاکھ روسی روبل کا جرمانہ عائد کیا، اس کے بعد 2022 میں گوگل نے دوبارہ دیگر روسی میڈیا اداروں پر یوکرین جنگ کے آغاز پر پابندی عائد کی، جس پر عدالت نے مزید جرمانے عائد کئے۔گوگل پر روزانہ 100,000 روبل جرمانہ عائد کیا گیا اور خبردار کیا گیا کہ اگر یہ رقم ادا نہیں کی گئی تو یہ رقم ہر 24 گھنٹے میں دگنی ہو جائے گی۔جرمانے کی رقم 2020 کے بعد سے اب 20,000,000,000,000,000,000,000,000,000,000,000 کے برابر ہو چکی ہے جبکہ عالمی بینک کا اندازہ ہے کہ عالمی معیشت کا حجم تقریباً 100 ٹریلین ڈالر یا 100 کے بعد 12 صفر ہے اور فلکیاتی روسی فائن تک پہنچنے کیلئے یہ تعداد کم از کم 20 صفر بہت کم ہے۔دوسری جانب روسی عدالت کی جانب سے چکرا دینے والے ہندسوں کا جرمانہ عائد کئے جانے کے باوجود گوگل بدستور اس سے منحرف ہے اور اس حوالے سے جاری آخری آمدنی بیان میں کمپنی کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین نہیں کہ ان قانونی معاملات کا کوئی مادی منفی اثر پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں