ابوظہبی: (ویب ڈیسک) ابوظہبی ایچ ایس بی سی اوپن گالف ٹورنامنٹ کا 19 واں ایڈیشن 7 نومبر سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شروع ہوگا، یورپین ٹور گالف کے زیر اہتمام ہونے والے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ٹورنامنٹ 72 ہولز پر کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے، ایونٹ میں فرانسیسی گالفر وکٹر پیریز اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ٹورنامنٹ کے لئے 90 لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے، 7 نومبر سے شروع ہونے والا یہ ٹورنامنٹ 4 روز تک جاری رہنے کے بعد 10نومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔واضح رہے کہ ابوظہبی ایچ ایس بی سی گالف ایونٹ ایک یورپی ٹور گالف ٹورنامنٹ ہے جو ابوظہبی، متحدہ عرب امارات میں ہر سال منعقد ہوتا ہے، ابوظہبی یورپی ٹور گالف ٹورنامنٹ پہلی مرتبہ 2006ء میں کھیلا گیا تھا جو امریکی گالفر کرسچن ڈین ڈی مارکو نے جیتا تھا۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]