نیویارک( رپورٹ: محمد فرخ) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مریم نواز نے مجھ سے مشورہ مانگا ہے کہ کیا ہم پی آئی اے کو حاصل نہ کرلیں اور اسے پنجاب ائیر کے نام سے چلایا جائے۔سابق وزیراعظم نے اس بات کا اظہار نیویارک کے رٹز کارلٹن ہوٹل میں مسلم لیگ ن کےمقامی کارکنوں کے ساتھ ایک ملاقات میں کیا ہے۔ وہ ایک کارکن کی جانب سے پی آئی اے کی امریکہ کے لئے پرواز دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے سوال کا جواب دے رہے تھے۔ نواز شریف نے عمران خان کی حکومت کے ایک سابق وزیر کو قومی ائیر لائنز کی تباہی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج وہ وزیر چھپا بیٹھا ہے۔ اس نے پاکستانی پائیلٹوں کے لائسنس کو جعلی قرار دیا تھا، جو قومی ادارے کی تباہی کی وجہ بنی۔نواز شریف کا کہنا ہے اول تو لائسنس جعلی تھے ہی نہیں اگر تھے بھی تو کیا عوامی سطح پر ایسا کہنا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے مجھ سے صلاح مشورہ کیا ہے کہ کیا ہم یعنی پنجاب پی آئی اے کو حاصل نہ کرلیں۔ مریم چاہتی ہیں ایک نئی ائیر لائن قائم کریں اور بلکل نئے جہاز خریدے جائیں۔اور ہم پاکستان کو نئی ائر لائن دیں گے جسے ائیر پنجاب کا نام دیا جائے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نے مریم نوازسے کہا کہ وہ اس سلسلے میں مشورے کریں کہ آپ پی آئی اے خرید سکتی ہیں یا نئی ائیرلائینز بھی قائم کرسکتی ہیں۔ائیر پنجاب لاہور، کراچی، پشاور یا کوئٹہ سے براہ راست نیویارک اور لندن ،ہانگ کانگ ٹوکیو سمیت دنیا کے ہر کونے میں جائے۔میرا خیال ہے اس پر غور و خوض ہورہا ہے۔ایک کارکن نے کہا کہ پہلے نیویارک سے 12 گھنٹے میں لاہور پہنچ جاتے تھے جس پر نواز شریف نے جواب دیا مجھے اس بات کا احساس ہےمیں خود بھی اسی راستے سے آیا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے یا تو پی آئی اے کی اصلاح ہوجائے گی یا ائیر پنجاب شروع ہوجائے گی۔متعدد کارکنوں نے مسلم لیگ ن کے صدر سے گلہ کیا کہ جب وہ پاکستان جاتے ہیں تو انہیں ان تک رسائی نہیں ملتی نہ ہی ان سے ملنے دیا جاتا ہے،وہ کیسے ان سے مل سکتے ہیں جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا جیسے پہلے ملتے تھے۔ ایک خاتون نے خاصا طویل سوال کیا جس کے جواب میں نواز شریف نے صرف اتنا کہا” جی میں نے آپ کی بات سن لی”۔ بات چیت کے دوران نواز شریف نے کہا کہ امریکہ آنے سے پہلے انہوں نے مقامی صدر روحیل ڈار کو فون کیا تھا کہ آپ 10-15 ساتھیوں کو لے آئیں ان سے ملاقات ہوجائے گی۔ لیکن وہ 30-35 کارکنوں کو لے آئیں۔ اچھی بات ہے آپ لوگوں سے ملاقات ہوگئی۔
اٹلی کی ٹیم نے پانچویں مرتبہ بلی جین کنگ کپ کا ٹائٹل جیت لیا
ایشین جونیئرکپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم مسقط روانہ
میٹا کا آڈیو اور ویڈیو کالنگ میں اہم اپ ڈیٹس کا اعلان
آسٹریلوی پارلیمنٹ میں بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال کی پابندی کا بل پیش
اسرائیلی وزیراعظم نے بین الاقوامی فوجدای عدالت کو انسانیت کا دشمن قرار دیدیا