ٹرمپ نے ووٹنگ ختم ہونے سے پہلے ہی دھاندلی کا شور مچادیا، فلاڈلفیا میں گڑبڑ کی جھوٹی اطلاع بھی دی


نیویارک( آواز نیوز)سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ جنہوں نے ہار کی صورت میں شکست تسلیم نہ کرنے کا عندیہ دے رکھا ہے، ووٹنگ کا وقت ختم ہونے سے پہلے ہی دھاندلی کا شور مچانا شروع کردیا ہے۔انہوں منگل کی شام سے ووٹر فراڈ کی افواہیں پھیلا رکھی ہیں۔ٹرمپ نے 2020 کے انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ڈیمموکریٹس پر الیکشن نتائج چرانے کا الزام عائد کیا تھا۔انہوں نے ان ریاستوں پر جہاں انہیں شکست ہوئی تھی دباؤ ڈالا تھا کہ نتائج الٹ دئیے جائیں۔انہوں اپنے نائب صدارتی امیدوار مائیک پنس سے کہا تھا کہ وہ پریزائیڈنگ آفیسر کی حیثیت سے نتائج کی توثیق نہ کرے۔سابق صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر پوسٹ لگائی جس میں دعوی کیا گیا کہ فلاڈلفیا میں بھاری بھرکم چیٹنگ ہوئی ہے۔ وہاں قانون نافذ کرنے والے ادارے جارہے ہیں۔جب سی این این نے فلاڈلفیا پولیس ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کیا تو انہوں نے کسی انتخابی گڑ بڑ کی قطعا تردید کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں