نیویارک میں صدر ٹرمپ کی کامیابی پر پاکستانی کمیونٹی بھی خوشی سے نہال، کیک کاٹنے کی تقریب


نیویارک// آواز آن لائن/:امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ کی کامیابی پر جہاں ان کے ریپبلکنز حامی بہت خوش نظر آرہے ہیں وہی پاکستانی کمیونٹی میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ صدر ٹرمپ کی خوشی میں امریکن پاکستانی کمیونٹی نے جشن فتح منایا۔ کوئنز کے ایک ریسٹورنٹ میں منعقدہ جشن فتح کی تقریب کا انعقاد ممتاز کاروباری شخصیات وسیم سید، سید رفاقت اور ناہید بھٹی نے کیا تھا۔ کمیونٹی کے مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سحرش وقار نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے دور میں امریکہ کوئی نئی جنگ نہیں شروع کرے گا بلکہ جاری جنگیں رکوائے گا۔مقررین کا کہنا تھا کہ وہ صدر ٹرمپ کی اس بات کا خیر مقدم کرتے ہیں اور امید ظاہر کرتے ہیں کہ ان کے دور میں غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام بند ہوجائے گا۔شرکاء نے وسیم سید کو شاندار پروگرام منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ آخر میں صدر ٹرمپ کی کامیابی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں