راولپنڈی: (آواز نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے جانے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو پنجاب پولیس نے گرفتار کرلیا تاہم کچھ دیر بعد انہیں رہا کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قائدین بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔گرفتار ہونے والوں میں قائد حزب اختلاف سینیٹ شبلی فراز، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا شامل تھے۔رپورٹ کے مطابق ان کے علاوہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر کو بھی اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لیا گیا تھا، تمام رہنماؤں کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پنجاب پولیس نے حراست میں لیا تھا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ تمام گرفتار پی ٹی آئی قائدین کو کچھ دیر بعد اڈیالہ چوکی سے رہا کردیا گیا۔رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہمیں غیر قانونی طور پر چوکی کے حوالات میں بند رکھا گیا، ہم بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آئے تھے۔اپوزیشنن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ سینیٹ، قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز کو حبس بجا میں رکھا گیا، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز بولے کہ ہم پلان کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملنے آئے تھے، ہم نے کسی بھی قسم کی مزاحمت نہیں کی، ہم نے کہا ہم واپس جارہے ہیں، جب واپس جانے لگے تو گاڑیوں سے گھسیٹا گیا۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]