ٹی20 بلائنڈ ورلڈ کپ کیلئے 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان

لاہور: (آوازنیوز) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے 23 نومبر سے پاکستان میں شروع ہونے والے چوتھے ٹی20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔سلیکشن کمیٹی کے اراکین مسعود جان، محمد جمیل اور طاہر محمود بٹ نے چیئرمین پی بی سی سی سید سلطان شاہ کی منظوری سے کھلاڑیوں کے ناموں کااعلان کیا، میگا ایونٹ میں نثار علی قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ بدر منیر نائب کپتان ہوں گے۔ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں بی ون کیٹیگری (B1) میں ظفر اقبال، محمد ادریس سلیم، محمد شاہزیب، فخرعباس، محمد آصف، محمد سلمان، بی ٹو کیٹیگری (B2) میں بابر علی، نعمت اللّٰہ، ہارون خان، بی تھری کیٹیگری (B3) میں محمد صفدر، کامران اختر، اکمل حیات ناصر، طلحہ اقبال اور مطیع اللّٰہ کے نام شامل ہیں۔محمد ایاز، معین اسلم اور محمد راشد ریزرو کھلاڑی ہوں گے، ٹیم آفیشلز میں محمد جمیل ہیڈ کوچ، مسعود جان اسسٹنٹ کوچ، ملک ابرار حسین ٹیم منیجر، نوید حسین عباسی اسسٹنٹ مینیجر جبکہ طاہر محمود بٹ ٹرینر ہوں گے۔پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا افتتاحی میچ 23 نومبر کو جنوبی افریقہ کیخلاف لاہور میں کھیلے گی۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں