سکیورٹی فورسز کا ہرنائی میں آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، میجر اور حوالدار شہید

راولپنڈی: (آواز نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ہرنائی میں آپریشن کے دوران 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا جبکہ میجر اور حوالدار شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا،آپریشن کے دوران بہادر جوانوں نے 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جبکہ آپریشن کے میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد شہید ہو گئے، میجر محمد حسیب کارروائی کے دوران اپنے دستے کی قیادت کررہے تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق میجر محمد حسیب شہید کا تعلق ضلع راولپنڈی سے اور عمر 28 سال ہے، میجر محمد حسیب شہیدنے 8سال6 ماہ تک دفاعِ وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا، شہید کے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ 38سالہ حوالدار نور احمد شہید کا تعلق ضلع بارکھان سے ہے، حوالدارنور احمد شہید نے 14 سال تک وطنِ عزیز کا دفاع کیا، کے سوگوران میں اہلیہ ، 3بیٹے اور بیٹی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں،بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں