چیمپئنز ٹرافی دبئی سے اسلام آباد منتقل،16 نومبر سے ٹرافی ٹوور کا آغاز

اسلام آباد: (آواز نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی دبئی سے اسلام آباد پہنچا دی۔آئی سی سی شیڈول کے مطابق 16 نومبر سے چیمپئنز ٹرافی ٹوور کا آغاز ہونا ہے، 24 نومبر تک جاری رہنے والے ٹرافی ٹوور کا آغاز سکردو سے ہوگا، اس کے بعد چیمپئنز ٹرافی کو کے ٹو بیس کیمپ لے جایا جائے گا، ٹرافی ٹوور میں وہ شہر بھی کور ہوں گے جہاں چیمپئنز ٹرافی کے میچز ہونا ہیں۔خیال رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کے اعلان کے بغیر ہی ٹرافی ٹور شروع ہو گا، آئی سی سی ٹورنامنٹ کے آغاز سے 4 ماہ پہلے شیڈول کا اعلان کرتا ہے۔یاد رہے کہ مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے شیڈول کا اعلان 4 ماہ پہلے جنوری میں کیا گیا تھا، مینز ون ڈے ورلڈکپ 2023 کے شیڈول کا اعلان بھی 3 ماہ پہلے جون میں ہوا تھا ، چیمپئنز ٹرافی کا آغاز19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک ہونا ہے لیکن تاحال شیڈول کا اعلان نہیں ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں