واشنگٹن : (ویب ڈیسک) امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ غزہ جنگ میں حقیقی توسیعی وقفہ چاہتے ہیں تاکہ ضرورت مندوں تک امداد پہنچ سکے۔برسلز میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کی ضروریات پورا کرنے کا بہترین طریقہ جنگ کا خاتمہ ہے۔انٹونی بلنکن کاکہنا تھا کہ اسرائیل انسانی امداد سے متعلق اپنی ذمہ داری پوری کر رہا ہے، اسرائیل نے غزہ میں اپنے مقاصد کو پورا کر لیا ہے، یہ جنگ ختم کرنے کا وقت ہونا چاہیے۔امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ کے خاتمے کیلئے حماس پر کچھ حقیقی، پائیدار اور مؤثر دباؤ ڈالنا بھی اچھا ہوگا۔ دوسری طرف برطانیہ بھی امریکہ میں انتقال منتقلی سے قبل غزہ کی جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے۔ادھر ایک سال سے زیادہ عرصہ قبل محصور غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ کے آغاز کے بعد سے آج تک بین الاقوامی تنظیموں نے خاص طور پر بچوں کو درپیش خطرات کے تدارک کے لیے مسلسل اپیلیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔حال ہی میں اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور ’اوچا‘ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 50,000 سے زیادہ بچوں کو دائمی غذائی قلت کی وجہ سے علاج کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پانچ سال سے کم عمر کے مزید 346,000 بچوں کے ساتھ ساتھ 160,000 حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کو خوراک اور غذائی سپلیمنٹس کی فوری ضرورت ہے۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں شہید ہونیوالے فلسطینیوں کی تعداد 43 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]