آئی ایم ایف پروگرام جلد بحال ہونے کی خبروں اور پاکستان کی جانب سے تقریبا 2ارب ڈالر مالیت یوروبانڈز کے اجراء جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر ساڑھے3ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں گزشتہ ہفتے سے ہی تنزلی کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ گزشتہ 7ماہ سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ماہوار بنیادوں پر 2ارب ڈالر سے زائد کی آمد ہورہی ہے اور اسکے ساتھ ہی ملکی برآمدات کا حجم بھی بتدریج بڑھ رہاہے اور گزشتہ 7ماہ میں برآمدات 5تاساڑھے 5فیصد بڑھ چکی ہے جس سے ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا ہوتاجارہاہے۔جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 26پیسے کی کمی سے 158روپے 81پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 159روپے 20پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]