لاہور: (آواز نیوز) پاکستان نے جنوبی افریقا کا ٹیسٹ سیریز میں مقابلہ کرنے کی حکمت عملی تیار کر لی۔ذرائع کے مطابق ٹیسٹ سیریز سے قبل جنوبی افریقا میں ٹریننگ کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹریننگ کیمپ میں ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑی شرکت کریں گے، جنوبی افریقا میں 7 سے 10 روز کا کیمپ لگانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ آل فارمیٹ کھلاڑی پہلے ہی جنوبی افریقا میں وائٹ بال سیریز کھیل رہے ہوں گے، کیمپ کا مقصد کھلاڑیوں کو جنوبی افریقا کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ کرنا ہے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم نے جنوبی افریقا میں 3 ون ڈے، 3 ٹی 20 اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنا ہے، وائٹ بال سیریز 10 سے 22 دسمبر تک کھیلی جائے گی جبکہ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سینچورین اور دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]