غز ہ : (ویب ڈیسک ) غزہ پر مسلسل اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری ہے ، مواصی کے علاقے پر بمباری کے نتیجے میں مزید پانچ فلسطینی شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق اتوار کی صبح سے اب تک غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی حملوں کی تعداد 111 تک پہنچ گئی ہے، ان میں 70 کے قریب افراد غزہ پٹی کے شمال میں شہید ہوئے۔اسی طرح اسرائیلی بم باری میں بیت لاحیہ، النصیرات اور البریج میں بھی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔دوسری جانب غزہ میں وزارت صحت کے دفتر نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کو اس بات کا علم تھا کہ ان گھروں اور رہائشی عمارتوں میں درجنوں بے گھر شہری موجود ہیں جن میں اکثریت بچوں اور عورتوں کی ہے، اسرائیلی طیاروں نے ان پر ٹنوں میزائل داغے۔واضح رہے کہ 7اکتوبر سے شہدا کی مجموعی تعداد 43 ہزار 846 ہوگئی ، ایک لاکھ 3 ہزار 740 زخمی ہو چکے ہیں۔شمالی غزہ میں القسام بریگیڈزکے مجاہدین کی اسرائیلی فوج سے جھڑپوں میں ایک اسرائیلی کیپٹن ہلاک ،متعدد فوجی زخمی ہوگئے، القسام بریگیڈ نے متعدد صیہونی گاڑیاں اور ٹینک بھی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ادھر یمنی حوثیوں نے بھی اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں فوجی اڈے پر ڈرون حملہ کیا ہے جس میں بڑے پیمانےپر نقصان کااندیشہ ہے تاہم اسرائیلی فوج نقصان چھپانےمیں مصروف ہے ۔اسرائیل گزشتہ ماہ کی پانچ تاریخ سے غزہ کی پٹی کے شمال میں فوجی آپریشن کر رہا ہے، اس کا مقصد شدید بمباری کے درمیان وسیع پیمانے پر علاقوں کو خالی کرانا ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]