بیروت : (ویب ڈیسک ) اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں فضائی بمباری کرتے ہوئے حزب اللہ کے ترجمان محمد عفیف کو شہید کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے بیروت میں راس البنع پر فضائی حملے کیے، جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے اعلیٰ میڈیا ریلیشنز افسر محمد عفیف جام شہادت نوش کرگئے۔عرب میڈیا کے مطابق محمد عفیف کو 1980ء کی دہائی کے اوائل میں حزب اللہ کے قیام کے بعد سے اس کی صفوں میں ایک نمایاں شخصیت سمجھا جاتا ہے۔میڈیا میں “الحاج محمد عفیف” کے نام سے معروف اس شخص نے ان بحرانوں سے نمٹنے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا جن سے یہ تنظیم گزشتہ برسوں کے دوران اپنے مرکزی عہدیدار کے طور پر گذری۔وہ لبنانی انتخابات میں حزب اللہ کی نمائندگی کرتے ہوئے سیاسی سطح پر بھی سرگرم تھے اور ان کی قیادت میں حزب اللہ نے لبنانی پارلیمنٹ میں نشستیں حاصل کیں۔اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کے آغاز کے بعد سے محمد عفیف تنظیم کے میڈیا ترجمان کے طور پرسامنے آئے ، انہوں نے ہمیشہ بیروت کے جنوبی مضافات کے مرکز سے اور اسرائیلی بمباری متاثرہ علاقوں میں براہ راست پریس کانفرنسز کی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وہ نہ صرف حزب اللّٰہ کے میڈیا پیغام کو مؤثر طریقے سے پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے تھے بلکہ وہ سابق حزب اللہ سربراہ حسن نصراللّٰہ کے میڈیا اُمور کے مشیر بھی رہ چکے تھے۔محمد عفیف اکثر جنوبی بیروت کے علاقے میں صحافیوں کو دورے کروانے اور حزب اللہ کے پیغام کو عالمی میڈیا تک پہنچانے میں سرگرم رہتے تھے، حسن نصراللہ کے انٹرویوز یا حزب اللہ کی دیگر اہم خبریں عموماً انہی کی وساطت سے پہنچتی تھیں۔ماضی میں وہ عرب ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہے اور انہیں لبنان میں صحافیوں کے حلقے میں ایک معتبر اور جانی پہچانی شخصیت سمجھا جاتا تھا۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]