لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اریبہ حبیب نے کہا ہے کہ شوہر میرے بچپن کے دوست ہیں، شادی کا فیصلہ ہم نے بعد میں کیا۔حال ہی میں اداکارہ اریبہ حبیب نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے نجی زندگی اور کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔پروگرام کے دوران کیریئر سے متعلق بات کرتے ہوئے اریبہ حبیب نے بتایا کہ میں نے زمانہ طالب علمی سے ماڈلنگ کا آغاز کیا، جب میں سکول میں پڑھتی تھی تب ماڈلنگ کے لیے آڈیشن دیا اور مجھے منتخب کرلیا گیا، سکول میں پڑھنے کی وجہ سے والدہ نے مخالفت کی لیکن والد نے ماڈلنگ کرنے کی اجازت دی اور یوں میرا کیریئر شروع ہوا۔انہوں نے بتایا کہ دوسری ماڈلز و اداکاراؤں کی طرح مجھے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، لوگوں نے مجھے لباس پر مسلمان ہونے کے طعنے تک دیئے، ہندو برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے ہولی منانے پر بھی مجھے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے اریبہ حبیب نے انکشاف کیا کہ میرے اور شوہر کے درمیان پرانا تعلق تھا، ہم دونوں سکول کے زمانے کے دوست تھے، بعد میں ہم نے شادی کا فیصلہ کیا، زیادہ تر لوگوں کو اس بات کا علم نہیں کہ میرے اور شوہر کے درمیان کئی سال تک تعلقات رہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]