شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں متعدد مقامات پر میزائل داغے، زیادہ تر میزائل ایرانی تنصیبات اور حزب اللہ کے ٹھکانوں کے پر لگے۔شام کی سرکاری نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ گولان پہاڑیوں سے داغے گئے اکثر میزائلوں کو قومی فضائی دفاعی نظام نے فضا میں ہی ناکارہ بنادیا اور ان حملوں میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔دوسری جانب شام میں جنگی حالات پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے راکٹ حملوں میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے 6 جنگجو مارے گئے اور اسلحہ کے ڈپو کو بھی نقصان پہنچا۔راکٹ حملوں پر اسرائیل اور ایران کی جانب سے کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے تاہم اسرائیل ماضی میں بھی ایرانی حمایت یافتہ جنگجوؤں کے خلاف سینکڑوں حملے کر چکا ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]