اتنا پیسا کمائیں کہ پیسوں کی وجہ سے رشتے نہ ٹوٹیں: دانش نواز

لاہور: (آواز نیوز) اداکار و ہدایت کار دانش نواز نے کہا ہے کہ ہر انسان کو اتنا پیسا لازمی کمانا چاہیے کہ پیسوں کی وجہ سے اس کے رشتے نہ ٹوٹیں اور اپنے نہ چھوٹیں۔دانش نواز حال ہی میں دنیا نیوز کے مزاحیہ پروگرام ’مذاق رات‘ میں بطور مہمان شریک ہوئے جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کامیڈی سے کیریئر کا آغاز کیا اور کافی وقت تک مزاحیہ کردار ہی ادا کرتے رہے جس سے لوگوں کو لگا کہ انہیں صرف کامیڈی آتی ہے۔ان کے مطابق وہ لوگوں کے ذہنوں میں خود سے متعلق سوچ بدلنا چاہتے تھے اس لیے وہ ہدایت کاری کی جانب آئے اور انہوں نے وہاں بھی محنت سے نام کمایا۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے شوبز کیریئر سے قبل ہی ان کے والد فرید نواز بلوچ انتقال کر گئے تھے اور یاسر نواز سے انہوں نے بہت کچھ سیکھا، ان کے ساتھ ہی انہوں نے ’نادانیاں‘ میں زندگی کا بہترین کردار بھی ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں