نیویارک: (آواز نیوز) ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنی انتظامیہ کے لیے اہم عہدوں پر ٹیلی ویژن سے جڑی شخصیات کو نامزد کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈاکٹر جینیٹ نیشیوات کو سرجن جنرل کے طور پر نامزد کر دیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر نیشیوات ادویات اور صحت سے متعلق ایک زبردست شخصیت ہیں، وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں کہ امریکی شہریوں کو سستی اور معیاری صحت کی سہولتوں تک رسائی حاصل ہو۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ڈاکٹر نیشیوات لوگوں کو بااختیار بنانے میں یقین رکھتی ہیں، ڈاکٹر نیشیوات نے کورونا کی وبا کے دوران مریضوں کا علاج کیا اور سمندری طوفان کے متاثرین کا بھی خیال رکھا، خاتون ڈاکٹر نے مراکش، ہیٹی اور پولینڈ میں بھی ڈیزاسٹر ریلیف تنظیم کے لیے کام کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر جینیٹ نیشیوات امریکی ٹی وی چینل پر مختلف بیماریوں، شراب اور منشیات کے استعمال کے اثرات اور قدرتی آفات کے مسائل پر بات کرتی ہیں۔اس سے قبل رواں ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ نے ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کی سابق سی ای او لنڈا میک میہن کو محکمۂ تعلیم کا سربراہ نامزد کیا تھا۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]