برلن: (ویب ڈیسک) جرمنی نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کو جنگی جرام کے باعث گرفتار کرنے تصور بہت مشکل ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمن ترجمان سٹیفن ہیبسٹریٹ نے جنگی جرائم کے سلسلے میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر اپنے باقاعدہ ردعمل میں کہا ہے ہمیں یہ تصور کرنا بہت مشکل لگتا ہے کہ عدالتی حکم کی بنیاد پر ان کی گرفتاریاں ہوں گی۔جرمن ترجمان کا کہنا تھا جرمن حکومت بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے نیتن یاہو کے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری بسلسلہ جنگی جرائم کا پوری احتیاط سے جائزہ لے رہی ہے لیکن جرمنی کے اگلے اقدامات کیا ہو سکتے ہیں، اس بارے میں فی الحال اس وقت تک کچھ کہنا مشکل ہے جب تک جرمنی کے دورہ کا کوئی منصوبہ سامنے نہیں آتا۔واضح رہے نیتن یاہو اور ان کے سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے بارے میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کریم خان نے ماہ مئی میں فوجداری عدالت سے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]