پشاور: (آواز نیوز) صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ حکومت نے ظلم اور بربریت کی ایک اور داستان رقم کی، ماڈل ٹاؤن کے بعد سانحہ ڈی چوک بھی جعلی حکومت کے ماتھے کا جھومر بن گیا۔خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت ظلم کر کے ہار گئی اور پی ٹی آئی ظلم برداشت کر کے جیت گئی، ماڈل ٹاؤن کے بعد سانحہ ڈی چوک بھی جعلی حکومت کے ماتھے کا جھومر بن گیا، ایسا ظلم کیا گیا ہے جب تاریخ لکھی جائے گی تو قلم بھی کانپ جائے گا۔بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ظلم ہمیشہ خوفزدہ لوگ کرتے ہیں، نہتے کارکنوں پر گولیاں برسانا خوفزدہ ہونے کا ثبوت ہے، جعلی اور ظالم حکومت نے 18 اور 20 سال کے عمر کے نوجوانوں کے سروں میں گولیاں اتاریں۔مشیر کے پی کا کہنا تھا کہ ظلم اور بربریت کے ذریعے عمران خان کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا ہے، عطا تارڑ نے قتل گاہ میں پریس کانفرنس کرکے اپنے آپ کو وقت کا ابن زیاد ثابت کیا، ظلم اور جبر کے بعد عطا تارڑ کی پریس کانفرنس یزیدیت کی نئی مثال ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت ماتم کے بجائے جشن منا رہی ہے، پی ٹی آئی کو فوری طور پر سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا چاہیے، خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بھی بلا رہے ہیں۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]