عراق میں امریکی فضائی اڈے پر میزائل حملہ

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے شمال میں نیم خود مختار علاقے کردستان کے شہر اربیل میں امریکی فضائی اڈے پر میزائل حملہ کیا گیا۔ ایک میزائل فوجی اڈے سے ٹکرایا جب کہ دو قریب ہی موجود فوجیوں کی رہائشی عمارتوں پر گرے۔امریکی اتحادی افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میزائل حملے میں ایک سول کنٹریکٹر ہلاک جب کہ 9 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں ایک امریکی فوجی بھی شامل ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت اور شہریت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔امریکی فوجی اڈے پر حملے کی ذمہ داری شیعہ گروپ ’’سرایا اولیاء الدم‘‘ نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ملک کے کسی بھی ایک حصے میں ہمارے حملوں سے محفوظ نہیں رہیں گے۔ ملک کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے۔دوسری جانب امریکی اتحادی فوج اور عراقی حکام کا کہنا ہے کہ سرایا اولیاء الدم ایک چھوٹا گروپ ہے جس کے پیچھے ایران کی حمایت یافتہ دو گروہ ’’تائب حزب الله‘‘ اور ’’عصائب أہل الحق‘‘ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں