کالی :(ویب ڈیسک)کولمبیا کے شہر کالی میں ایک پومریرنین کتا (وسطی یورپی ملکوں کا بڑے بالوں والا کتا) ایک عمارت کی بارہویں منزل سے پڑوس کی 3 منزلہ بلڈنگ کی چھت پر گرنے کے باوجود معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔یہ واقعہ 19 نومبر کو پیش آیا، اس دوران اس پالتو کتے کی پرورش کرنے والا خاندان پریشانی کے ساتھ اس کی تلاش میں تھا اور وہ انہیں ان کے بارہویں منزل کے اپارٹمنٹ میں کہیں نہیں مل رہا تھا۔جس کے بعد انھوں نے گھر کی کھڑکی سے جب باہر جھانک کر دیکھا تو انھیں پڑوس کی عمارت کی چھت پر ایک چھوٹے سوراخ میں کچھ نظر آیا جس پر دوربین سے دیکھا تو انھیں سوراخ کے اندر نیچے فرش پر اپنا کتا نظر آیا۔یہاں دلچسپ امر یہ تھا کہ وہ گھر بند تھا جس پر کتے کے مالک نے فوری طور پر مقامی فائر ڈیپارٹمنٹ کو بلایا تاکہ کتے کو وہاں سے نکالا جاسکے۔سب سے حیرت انگیز بات یہ تھی کہ وہ تین منزل اوپر سے اس جگہ پر گرنے کے باوجود محفوظ رہا، یہ معلوم نہ ہوسکا کہ کتا گرا کیسے، کیوں کہ انکے گھر کی کھڑکی ہمیشہ بند رہتی تھی
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]