لبنان میں اسرائیل کی دہشتگردی جاری، شدید بمباری سے مزید 29 افراد شہید

بیروت: (آواز نیوز) لبنان میں بھی اسرائیلی دہشت گردی جاری رہی، بیروت پر اسرائیلی فوج کی شدید بمباری سے 29 افراد شہید جبکہ 67 زخمی ہوگئے۔اسرائیلی کی بمباری سے زخمی ہونے والے درجنوں افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، شہدا اور زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، بمباری میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی حملوں میں 31 لبنانی شہری شہید اور 62 زخمی ہوئے تھے، اسرائیلی حملوں میں 3 ہزا ر 768 شہری شہید، 15 ہزار 699 زخمی ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں