اسلام آباد: (آواز نیوز) ریاست پاکستان کیخلاف مذموم پراپیگنڈا میں ملوث افراد کی شناخت کیلئے جوائنٹ ٹاسک فورس کا قیام کر دیا گیا۔چیئرمین پی ٹی اے کی سربراہی میں 10 رکنی جوائنٹ ٹاسک فورس تشکیل دیدی گئی، دیگر اداروں کے افسران بھی شامل کئے گئے، وزیراعظم کے احکامات کے تحت جوائنٹ ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا۔حالیہ دنوں میں دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر ریاست پاکستان اور سکیورٹی فورسز کیخلاف گمراہ کن پراپیگنڈا جاری ہے، شرپسند عناصر سکیورٹی فورسز کے حوالے سے گمراہ کن پراپیگنڈا میں ملوث ہیں۔جوائنٹ ٹاسک فورس حالیہ احتجاج کے پیش نظر جھوٹا پراپیگنڈا کرنے والے عناصر کی نشاندہی کرے گی، ٹاسک فورس 10 روز میں سفارشات مرتب کرکے حکومت کو پیش کرے گی۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]