دنیا کا سب سے تیز دوڑنے والا ’’انسان نما روبوٹ‘‘ متعارف

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) انسان جیسے جیسے ترقی کرتا جا رہا ہے ویسے ویسے ہر شعبے میں اپنے تخلیق کار کی جگہ روبوٹ لیتا جا رہا ہے۔ آج تعلیم کا شعبہ دیکھ لیں یا صحت کا، وکالت ہو یا تجارت آہستہ آہستہ یہ شعبے انسانوں کی جگہ مشینی روبوٹ کی تحویل میں جا رہے ہیں۔حال ہی میں تیز رفتار انسان نما روبوٹ متعارف کرا دیا گیا ہے جو دوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ انسانی نما روبوٹ دنیا کا تیز ترین دو پاؤں سے چلنے اور دوڑنے والا روبوٹ ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انسان کے خاصی حد تک مشابہہ یہ روبوٹ چینی روبوٹکس کمپنی روبوٹ ایرا نے حال ہی میں متعارف کرایا ہے جس کو ’’سٹار ون‘‘ کا نام دیا گیا ہے، اپنی نوعیت کا یہ منفرد روبوٹ 8 میل فی گھنٹہ (تقریباً 13 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور زمین کی ہر قسم کی سطح پر یکساں رفتار سے دوڑ سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں