ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت میں دولہا اور دلہن کی شادی سے قبل کاغذ پر لکھی شرائط پڑھنے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دولہا اور دلہن کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دلہن سرخ لباس میں ملبوس ہیں جبکہ دولہے نے سفید کرتا اور زرد پگڑی پہن رکھی ہے، نوبیاہتا جوڑے کی ویڈیو پر باراتی بھی قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا اور دلہن سٹیج پر ایک دوسرے سے وعدہ کر رہے ہیں۔دلہن کا کہنا ہے کہ میں مذہب کی پیروی کروں گی، شوہر کی ہمیشہ وفادار رہوں گی، کبھی دھوکا نہیں دوں گی، شوہر کی جیب کے مطابق اپنی ضرورتوں کو پورا کروں گی، حسد، بغض سے پرہیز کروں گی، ایسی رہوں گی جس سے سب خوش رہیں، گھریلو اخراجات کو سمجھداری سے چلاؤں گی، فضول خرچی سے پرہیز کروں گی۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]